انٹرٹینمنٹ
17 ستمبر ، 2015

نکاح پر نکاح کیس ، اداکارہ میرا کی پیشی ، ایان علی کی یاد تازہ کردی

نکاح پر نکاح کیس ، اداکارہ میرا کی پیشی ، ایان علی کی یاد تازہ کردی

لاہور ........لاہور کی مقامی عدالت نےاداکارہ میراکوپہلے سزا سنائی، پھر کچھ دیر بعدضمانت منظورکرلی۔اداکارہ میرا کس کیس میں عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسکینڈل کوئین، اداکارہ میرا سفیدہیٹ ،سفید ہی لباس اورسیاہ چشمہ پہنے آج لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئیں،ان کےخلاف نکاح پر نکاح کےکیس کی سماعت تھی ۔اپنےوکیل سردار لطیف کھوسہ کےچیمبر پہنچیں تو میڈیابھی پیچھےپیچھے تھا،اپنےمخصوص انداز میں عیدالضحیٰ کی تیاریوں کےحوالےسےکہنےلگیں،سفید بکرا پسندہے،مگرخریدیں گے ابوجی۔

کینٹ کچہری پہنچیں توعدالت نےمتعددبارطلبی کےباوجودپیش نہ ہونے پرسزا سنا دی۔ ضمانت نامےکےمچلکےجمع ہونے تک عدالت میں موجود رہنے کی سزا تھی،یہ سزا سن کر ہی میرا کاماتھاپسینے سے شرابور ہو گیا۔

میرا نےبتایا،نکاح پر نکاح کا الزام جھوٹا ہے،جبکہ مخالف فریق کے وکیل نےبتایا،انہوں نےثبوت عدالت میں جمع کرا دیئے

50ہزارکےضمانتی مچلکوں پر ضمانت ہوئی تواداکارہ میراخوش ،کہنے لگیں، وہ عدالتوں کا احترام کرتی ہیں۔کیس کی مزید سماعت اب یکم اکتوبر کو ہو گی۔

مزید خبریں :