دلچسپ و عجیب
18 ستمبر ، 2015

روبوٹک ٹانگوں والے ہیلی کاپٹرکی بغیر پائلٹ آزمائشی پرواز

روبوٹک ٹانگوں والے ہیلی کاپٹرکی بغیر پائلٹ آزمائشی پرواز

نیویارک ......امریکاکے جارجیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں ماہرین روبوٹک ٹانگوں والے ہیلی کاپٹر کی تیاری میں مصروف ہیں ، جس کی بغیر پائلٹ کے کامیاب آزمائشی پرواز بھی کی جا چکی ہے۔

اس جدید ہیلی کاپٹرکی لینڈنگ کے لئے نہ تو ہیلی پیڈ کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی ہموار سطح کی بلکہ اس کی روبوٹک ٹانگوں کی بدولت اسے کہیں بھی اتارا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ صرف آزمائشی تجربہ ہے لیکن جلد ہی وہ ایک مکمل ہیلی کاپٹر کی تیاری میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

مزید خبریں :