26 نومبر ، 2024
چین میں 37 لاکھ اسکوائر میل کا رقبہ کھوج کے لیے موجود ہے مگر زیادہ سے زیادہ نوجوان چینی سیاح اپنے ملک کو آسمان سے دیکھنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک نیا سیاحتی مقام تیانتی (چینی زبان میں آسمانی سیڑھی) ہے۔
5 ہزار فٹ بلندی تک جانے والی اس سیڑھی پر سفر کرنا ہر فرد کے بس کی بات نہیں۔
چین کے صوبے ہونان کے Zhangjiajie نیچر پارک میں یہ سیڑھی واقع ہے۔
یہ نیچر پارک اپنی ارضیاتی تنوع کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
یہ منفرد انداز کی سیڑھی آہنی زینوں اور تاروں سے تیار کی گئی ہے تاکہ لوگ مشکل چٹانی دیواروں کو سر کیے بغیر ماؤنٹ Qixing پر چڑھ سکیں۔
روزانہ اوسطاً 12 سو سے زائد سیاح اس سیڑھی پر چڑھتے ہیں بلکہ یہ اتنی مقبول ہوچکی ہے کہ ایک بار تو فضا میں 'پیپل جام' ہوگیا تھا۔