24 نومبر ، 2024
دہائیوں سے مانا جاتا ہے کہ قدیم مصریوں نے دنیا کی اولین حروف تہجی مرتب کی تھی۔
مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ مصر کی بجائے کسی اور ملک میں حروف تہجی پر مبنی تحریر لکھنے کا آغاز ہوا تھا۔
امریکا کی جانز ہوپکنز یونیورسٹی نے حروف تہجی پر مبنی دنیا کی قدیم ترین تحریر کو دریافت کیا۔
یہ تحریر لکڑی کے ٹکڑوں پر درج ہے اور اسے شمال مشرقی شام میں دریافت کیا۔
ان ٹکڑوں کا تفصیلی تجزیہ کرنے پر علم ہوا کہ یہ 4400 قبل مسیح اور 2400 قبل مسیح کے درمیان کے ہیں۔
محققین کے مطابق یہ تو واضح نہیں کہ ان لکڑیوں پر کیا لکھا ہے مگر یہ نام یا جائیدادوں کی وضاحت پر مبنی تحریریں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حروف تہجی سے قبل انسان ہیرو غلیفی (تصویری خط) پر انحصار کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ حروف تہجی نے لوگوں کے رہنے، سوچنے اور رابطوں کا انداز بدل دیا ہے۔
ماہرین 16 سال سے شام کے تاریخی علاقے Umm-el Marra میں کھدائی کا کام کر رہے تھے جس دوران یہ دریافت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے مانا جاتا تھا کہ حروف تہجی کی ایجاد مصر میں 1900 قبل مسیح میں ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شام میں ملنے والے لکڑی کے ٹکڑے زیادہ پرانے ہیں۔