18 ستمبر ، 2015
نیویارک ......محبت کی زبان سمجھنے کے لئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں بلکہ یہ ایسا جذبہ ہے جس کی زبان کوئی بھی سمجھ سکتا ہے۔
امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک ایکوریم میں موجود پینگوئن نے شیشے کے اس پار کھڑی ننھی پری کودیکھا تو اس کا جی ایسا مچلا کہ اس کے ساتھ کھیلنے لگی۔
ننھی پری اور پینگوئن نے خوب تفریح کی جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھ کر انجوائے بھی کیا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ بھی کر لیا۔