18 ستمبر ، 2015
فلاڈیلفیا......عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی آمد کے موقع پر امریکی شہر فلاڈیلفیا کے ایک پادری نے ویٹی کن سٹی کا ماڈل تیار کرلیا ہے۔
تقریباً 5لاکھ برکس کی مدد سے تیار کیا جانے والا ویٹی کن سٹی کا یہ لیگو ماڈل نہایت مہارت اور عمدگی سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کی تیاری میں 10ماہ کا عرصہ لگا ہے۔حقیقت سے نہایت قریب اس لیگو ماڈل میں سینٹ پیٹرز اسکوائر بھی شامل ہے جو کہ 44ہزار لیگو ز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس ماڈل میں پوپ فرانسس کو بھی عمارت کی بالکونی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
100پونڈ وزنی اس لیگو ماڈل کو پوپ فرانسس کی آمد سے قبل ہی فلاڈیلفیا میں واقع فرینکلن انسٹیٹیوٹ میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔