18 ستمبر ، 2015
نیویارک .....دنیا بھر میں لڑکیوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانیوالی گڑیا ’’باربی ڈول‘‘ نے اب گھڑسواری کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
رواں سال امریکی ٹوائے کمپنی نے باربی ڈول کو ایک نئے انداز میں تیار کیا ہے جس میں صرف ایک بٹن دبانے پر باربی فضا میں اُچھل کر گھوڑے پر سوار ہوجاتی ہے۔
گلابی اورجامنی رنگوں میں دستیاب باربی کے اس نئے ماڈل کی قیمت 44اعشاریہ99ڈالر متعین کی گئی ہے جو آئندہ کرسمس سیزن کے لحاظ سے سب سے زیادہ طلب کئے جانیوالے کھلونوں میں سے ایک ہے۔