دنیا
18 ستمبر ، 2015

مہاجرین کی آمد :کروشیا نےسرحدی راستے بند کر دیئے

مہاجرین کی آمد :کروشیا نےسرحدی راستے بند کر دیئے

زغرب......کروشیانے سربیا سے گزرنے والے اپنے آٹھ میں سے سات سرحدی علاقوں کو بند کردیا ہے۔ اس وقت ہزاروں تارکینِ وطن جرمنی اور یورپی یونین میں داخلے کے لیے متبادل راستے کی تلاش میں ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں تھا کیونکہ ہنگری کی جانب سے سرحد بند کیے جانے کے بعد گذشتہ دو دنوں کے دوران کم ازکم 11 ہزار تارکینِ وطن کروشیا میں داخل ہو چکے ہیں۔

ادھر کروشیا کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ان کے پاس محدود جگہ ہے تاہم وہ کوشش کریں گے کہ جتنا ممکن ہو سکے تارکین وطن کو رجسٹرڈ کیا جائے۔ایک سرکاری اہلکار نے کہا ہے کہ سلووینیا کی پولیس نے کروشیا کی سرحد کے قریب دبوا کے مقام پر تارکینِ وطن کی ٹرین کو روکا جس میں 100 کے قریب افراد موجود تھے۔

بتایا گیا ہے کہ ان تارکین وطن کو دوبارہ کروشیا بھجوایا جائے گا۔ادھر کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد جب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا توسرحد پر دو جگہ ہنگامہ آرائی بھی ہوئی۔جس کے نتیجے میں ہزاروں پناہ گزین پولیس کی صفوں کو توڑ کو سربیا میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔یہ تارکینِ وطن جرمنی جانا چاہتے ہیں تاہم کروشیا ئی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں پناہ کی درخواست دینی ہوگی ورنہ انھیں غیرقانونی تارک وطن تصور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :