30 مارچ ، 2025
جیو اور جنگ گروپ کے زیراہتمام برطانیہ کی سب سے بڑی اور رنگا رنگ چاند رات شاپنگ نے سب کی توجہ سمیٹ لی۔
جیو کی چاند رات، انار کلی اور طارق روڈ والی رونقیں لندن میں لگ گئیں، جیو اور جنگ گروپ کے زیراہتمام گرینڈ سفائر کرائیڈن میں برطانیہ کی سب سے بڑی اور رنگا رنگ چاند رات شاپنگ کا میلہ سجا۔
دن 2 بجے گرینڈ سفائر کے دروازے کھلتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، خوبصورت ملبوسات، جیولری، پرفیوم، میک اپ، کھلونے اور دست کاری کے اسٹالز پر رش لگا رہا۔
مہندی کے اسٹالز پر خواتین کی لمبی قطاریں اور مزے مزے کے کھا نے اور ڈرنکس سمیت دیسی چائے بھی دستیاب رہی۔
ادھر دبئی میں چاند رات پربازاروں میں رش رہا، سعودی عرب کی مارکیٹس بھی بھر گئیں جہاں بھر پور عید شاپنگ کی گئی جبکہ واشنگٹن میں چاند رات پر مہندی، چوڑیوں اور جیولری کی ڈیمانڈ رہی۔