30 مارچ ، 2025
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر میں آج عیدالفطر منائی گئی۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ میں شاہی خاندان کے ہمراہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے خطرات مول کر نماز عید میں شرکت کی۔
متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے، دبئی میں توپ کے دو گولے داغ کر عید کی نماز کا اعلان کیا گیا۔ قطر کے فٹبال اسٹڈیم میں ہزاروں افراد نے نماز پڑھی۔
کویت، بحرین، یمن، لبنان، ترکیے، عمان، انڈونیشیا، برونائی، البانیا، ماسکو، کینیا، سوڈان، ہالینڈ، پرتگال، اٹلی اور یوکرین میں بھی آج عید منائی گئی۔ برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں کچھ مسلمان آج اور بقیہ پیر کو عید منائیں گے۔