29 مارچ ، 2025
عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔
مذکورہ ممالک میں عیدالفطر بروز پیر 31 مارچ پیر کو منانے کے سرکاری اعلانات کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور کل اتوار 30 مارچ کو عید الفطر ہوگی۔
سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے بھی آج شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سعودی شاہی دیوان کے مطابق شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں، سعودی عرب میں عیدالفطر اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔
ادھر متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے اور حکومت کی جانب سے کل عید کا اعلان کیا گیا ہے۔