دنیا
18 ستمبر ، 2015

شام میں جنگ :امریکا اور روس کاپیشگی اطلاعات فراہم کرنے پر غور

 شام میں جنگ :امریکا اور روس کاپیشگی اطلاعات فراہم کرنے پر غور

واشنگٹن........امریکا اور روس نے شام میں جاری جنگ کے حوالے سے ایک دوسرے کو پیشگی اطلاعات فراہم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بتایا ہے کہ ماسکو حکومت نے شام میں خانہ جنگی کے خلاف عسکری کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات مہیا کرنے کے موضوع پر بات چیت کرنے کی تجویز پیش کی ۔

جان کیری کا یہ بیان روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی ان کی بات چیت کے بعد سامنے آیا۔جان کیری نے کہا کہ انہیں روسی ارادوں پر شک ہے۔ امریکا میں آج کل شام کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :