پاکستان
19 ستمبر ، 2015

خیرپور کے علاقے پریالو میں خوف ناک چمگادڑوں کا راج

خیرپور کے علاقے پریالو میں خوف ناک چمگادڑوں کا راج

خیرپور ......خیرپور کے علاقے پریالو میں خوفناک چمگادڑوں کا راج ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی چمگادڑوں نے دو ماہ سے علاقے میں ڈیرا ڈال رکھا ہے۔

چمگادڑ کو خون آشام ڈریکولا سے تشبیہ دی جاتی ہے، جس کے کاٹنے سے کئی بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔غیرمعمولی وزن والی بڑی جسامت کی چمگادڑیں چیختی ہیں تو بچے کیا بڑے بھی ڈر جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلنے کا سبب بھی سب سے پہلے چمگادڑوں کو ہی قرار دیا گیا تھا جو مویشیوں بالخصوص اونٹوں کو کاٹ لیتی ہیں جس سے اونٹ میں کرونا وائرس منتقل ہو جاتا ہے جو مرض کے پھیلنے کا سبب بنتا ہے۔

مزید خبریں :