Time 30 مارچ ، 2025
پاکستان

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا
قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہوگی، نوٹیفکیشنز جاری— فوٹو:فایل

بلوچستان کے متعدد اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات میں سفر سے روک دیا گیا۔

کچھی، موسیٰ خیل، ژوب، گوادر اور نوشکی کے ڈپٹی کمشنرز نے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پرشام 6 سے صبح 6 بجے تک سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سبی شاہراہ، ژوب ڈی آئی خان شاہراہ اور کوسٹل ہائی وے پر بھی رات کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ کوئٹہ تفتان شاہراہ، لورالائی ڈیرہ غازی خان شاہراہ پر بھی رات کا سفر ممنوع قرار دے دیا گیا۔

واضح رہےکہ بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر فائرنگ اور مسافروں کو قتل کرنے کے پے درپے واقعات سامنے آئے ہیں اور حال ہی میں گوادر میں بس سے اتار کر 6 مسافروں کو قتل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :