Time 30 مارچ ، 2025
پاکستان

بوہرہ برادری آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی میں بوہرہ برادری آج بروز  اتوار عیدالفطر منا رہی ہے ،بوہرہ برادری کی مساجد میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی۔

عید الفطر کی نماز مختلف علاقوں میں قائم بوہرہ برادری کی مساجد میں ادا کی گئیں، بچے، خواتین، مرد اور بزرگ عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے لیے مساجد پہنچے۔

صدر،پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

 سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کے لیے علاقہ پولیس اور ٹریفک پولیس بھی موجود تھی، عید الفطر کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔

مزید خبریں :