19 ستمبر ، 2015
لاہور.......قومی کرکٹر احمد شہزاد کی زندگی کی نئی اننگز کا آغاز ہو گیا، لاہور میں ثنا مراد کے ساتھ نکاح ہو گیا، تقریب میں ساتھی کھلاڑیوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔
کرکٹر احمد شہزاد آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے لیکن شام میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں جانا نہیں بھولے، اُن کے ساتھی کرکٹرز اوپننگ بیٹسمین کو میدان میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔
کہتے ہیں کہ ٹریننگ کرنا نیشنل ڈیوٹی ہے اور شادی بھی ایک اہم فریضہ۔ احمد شہزاد جب ٹریننگ کرکے میدان سے جانے لگے تو سب نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ دعا بھی دی کہ وہ اپنے رفیق کے ساتھ نہ ختم ہونے والی پارٹنرشپ قائم کریں۔