19 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.......سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس دوبئی میں جاری ہے۔ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور خورشید شاہ شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی، اخونذادہ چٹان اور رحمان ملک بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں سندھ میں جاری آپریشن اور رینجرز کےاختیارات سے متعلق امور پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کے خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن سے مفاہمت جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت جاری ہے۔