20 ستمبر ، 2015
صنعاء.........یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے 15افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک ریسکیو اہلکار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ گذشتہ رات سعودی اتحادی طیاروں نے شدید بمباری کی، جس کے نتیجہ میں ہلاک ہونے والوں میں 10شہری بھی شامل ہیں۔
حملہ الفلاحی کے علاقہ کے قریب ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 10افراد ہلاک ہوئے۔ رہائشیوں نے کہا کہ بمباری سے 4گھر تباہ اور 15کو نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اس حملہ میں 5حوثی باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔