19 مئی ، 2012
پشاور…محکمہ داخلہ نے خیبر پختونخوا میں جائیدادیں خریدنے والے افغان باشندوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے محکمہ قانون سے مدد طلب کر لی ۔ غیرملکیوں کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں سے متعلق محکمہ مال کی رپورٹ کے مطابق204 افغان باشندوں نے پشاور میں جائیدادیں اور 203 افغانوں نے گاڑیاں خرید رکھی ہیں محکمہ داخلہ کے مطابق افعان باشندوں نے منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں کی خریداری کے لئے جعلی دستاویزات اور شناختی کارڈ بھی بنوائے گئے۔ غیر قانونی طور پر جائیدادوں کی خریداری میں ملوث افغانوں کے معاملے سے نمٹنے کے لئے محکمہ داخلہ نے محکمہ قانون سے مدد طلب کرلی ہے ۔تاکہ جائیدادوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کے حوالے سے صوبائی کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جاسکے۔