دنیا
20 ستمبر ، 2015

ناسا نے پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین اینی میشن جاری کردی

ناسا نے پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین اینی میشن جاری کردی

کیپ کنیورل......امریکا کے خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے نظام شمسی کے آخری پڑاو پلوٹو کی سطح کی تازہ ترین اینی میشن جاری کردی ہے ۔

نئی اینی میشن خلائی جہاز نیو ہورائزن کی طرف سے بھیجی گئی سیکڑوں تصویروں کی مدد سے تیار کی گئی ہے ۔ یہ تصویریں جولائی کے وسط میں لی گئی تھیں ۔اس اینی میشن سے پلوٹو کا ماحول، پہاڑیاں، برفیلی چٹانیں اور وادیاں واضح طور پردیکھی جا سکتی ہیں۔

اینی میشن کا آغاز پلوٹو کے اس حصے سے ہوتا ہے جسے نورگی مونٹس Norgay Montesکا نام دیا گیا ہے ۔ یہ نام نیپالی کوہ پیما تن زنگ نورگی سے منسوب ہے جو سر ایڈمنڈ ہیلری کے ساتھ ماونٹ ایورسٹ پر پہنچنے والےاولین کوہ پیمائوں میں سے ایک ہے ۔ یہ پہاڑ سطح سے تین کلو میٹر تک بلند ہیں ۔ اینی میشن میں دو سو کلومیٹر کی دوری سے پلوٹو کے شمالی اور مشرقی حصے دکھائے گئے ہیں ۔

مزید خبریں :