Time 26 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ سے دشمنی کا اعتراف

عامر خان کا  سلمان اور شاہ رخ سے دشمنی کا اعتراف
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سپر اسٹار عامر خان نےشاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق گفتگو کی/فوٹوفائل

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے  کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان سے دشمنی کا اعتراف کرلیا۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سپر اسٹار عامر خان نےشاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ہم ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے حتیٰ کہ کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک دوسرے کیلئے  شدید دشمنی کا احساس رکھتے تھے۔

دوران انٹرویو   عامر خان سے سوال کیا گیا کیا آپ تینوں کے درمیان کبھی تناؤ رہا ؟ جس کے جواب میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ’یقیناً ایسا تھا، ہم میں سے ہر کوئی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا، کیا اسے دشنی کہیں گے؟ لیکن یہ شمنی دوستانہ مقابلے کی طرح لگتی تھی۔

دوران گفتگو عامر خان نے تسلیم کیا کہ یہ تنازعات بھی تھے ان میں سے کئی تنازعات کو میڈیا پر رپورٹ بھی کیا گیا، میں یہاں کچھ نیا نہیں کہہ رہا اختلافات ہوئے ہیں لیکن یہ چیزیں دوستوں کے درمیان بھی  ہوتی ہیں کیوں کہ  دوستی میں بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔

ہمارے درمیان اب وہ دشمنی باقی نہیں رہی

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ساتھ اب  35 سال ہو گئے ہیں، ہم  تینوں 1965 میں   پیدا ہوئے اور ہم نے کم و بیش ایک ہی وقت میں ڈیبیو کیا، ہمارے درمیان  اب  وہ دشمنی باقی نہیں رہی۔

بالی وڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ شاہ رخ، سلمان یا میں اب چیزوں کو ایسے دیکھتے ہیں، 35 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد، ہمارے درمیان پہلے سے زیادہ گرم جوشی اور دوستی کا احساس موجود ہے، ہم  اب ایک دوسرے کے ساتھ  آرام دہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

مزید خبریں :