20 ستمبر ، 2015
لاہور.......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہےکہ پاک بھارت کرکٹ کی بحالی میں ابھی کافی وقت لگے گا، ہم گھٹنے ٹیک کر بھارت نہیں جانا چاہتے۔
چیئرمین پی سی بی ذشہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچز کےلئے بی سی سی آئی کو لکھے گئے خطکا جواب تاحال نہیں آیا۔پاک بھارت میچز کی اہمیت کا اعتراف آئی سی سی نے بھی کیا ہے لیکن گھٹنے ٹیک کر بھارت نہیں جانا چاہتے ۔
گوجرانوالہ میں انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شہر یار خان نے مزید کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی واپسی کےلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پروگرام مرتب کیا ہے۔وہ مکمل ہونے کےبعد ہی ان کھلاڑیوں کی واپسی کا فیصلہ ہو سکے گا۔