20 ستمبر ، 2015
ممبئی ...... بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے فلم”خوبصورت“ کی ریلیز کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری ٹیم کو یاد کیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم”خوبصورت“ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جو پاکستانی اداکار فواد خان کی بھا رت میں پہلی فلم تھی ۔
اداکارہ سونم کپور نے فلم کی ریلیز کے ایک سال مکمل ہونے پرکہا کہ فلم کی عکس بندی ان کی زندگی کا بہترین وقت تھا جسے وہ آج بھی یاد کرتی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹا گرام پر پوری ٹیم کی تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم کی پوری ٹیم کو یاد کررہی ہیں اور یہ ان کی زندگی کا بہترین وقت تھا۔