پاکستان
20 ستمبر ، 2015

حکومت کا عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد........بڑی عیدپر شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری،حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کافیصلہ کرلیا۔ پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عید کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے لیے تمام پاور ہائوسز کو چلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ کے قریب ہے مگر عید کی چھٹیوں میں طلب کم ہونے اور تمام پاور ہائوسز چلنے کےباعث لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

مزید خبریں :