انٹرٹینمنٹ
20 ستمبر ، 2015

سرمد کھوسٹ منٹو کو کولکتہ فلم فیسٹول لیجانے کے خواہش مند

سرمد کھوسٹ منٹو کو کولکتہ فلم فیسٹول لیجانے کے خواہش مند

کراچی........ منٹو سن سینتالیس میں پاکستان آگیا تھا، کیا دو ہزار پندرہ میں ہندوستان کا دورہ کرے گا؟ سرمد کھوسٹ منٹو کو کولکتہ فلم فیسٹول لے جانے کے خواہش مند ہیں۔

منٹو پاکستان کے ساتھ ساتھ پور ی دنیا میں پڑھا اور پسند کیا گیا۔یہی وجہ ہے کہ جیو فلم کے بینر تلے منٹو کی زندگی اور اسکے کام پر بننے والی فلم کو عالمی سطح پر پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

بھارتی روزنامے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کے خالق سرمد کھوسٹ کہتے ہیں کہ بھارت میں فلم کی ریلیز کے لئے پر امید ہیں لیکن یہ ممکن نا بھی ہوسکا تو وہ کم از کم اسے کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی زینت ضرور بنانا چاہیں گے۔

کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول 14 سے 21 نومبر تک جاری رہے گا۔ کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی زینت بنانے کی ایک وجہ سرمد کھوسٹ نے کلکتہ سے تعلق رکھنے والے مشہور فلم ساز ستیاجیت رے کے کام سے اپنی ذہنی مطابقت بتائی ۔

مزید خبریں :