پاکستان
20 ستمبر ، 2015

چودھری نثار دہشتگردوں کے کوائف افشا ہونے پرسخت برہم

چودھری نثار دہشتگردوں کے کوائف افشا ہونے پرسخت برہم

اسلام آباد.......وزیر داخلہ چودھری نثار نے پشاور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف افشا ہونے پرسخت برہمی کا اظہارکیا ہے اورمعاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رکارڈ و شواہد کے مطابق 8 دہشت گرد پاکستانی نہیں لگتے، شناخت اور شہریت کے تعین کےلیے مزید وقت لگے گا۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کی نشاندہی وقوعہ کے روز ہی ہو گئی تھی، معاملے کی حساسیت کے پیش نظر یہ تفصیلات دانستہ طورپرظاہرنہیں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق لگتا ہے بعض اداروں کے درمیان معلومات کی شیئرنگ اس کی قبل از وقت تشہیر کا باعث بنی،جو کسی بھی صورت نہیں ہونی چاہیے تھی، اس مرحلے پر واقعے میں ملوث دہشت گردوں کے کوائف ظاہر کرنے سے تفتیش پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :