21 ستمبر ، 2015
کراچی...... سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کی ضمانت منظور کر لی اور اس سے متعلق عدالت نے نیب عدالت کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ ، امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔
عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد علی نواز شاہ،امتیاز شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت منظور کر لی اور پانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دورکنی بنچ نے نیب عدالت کا فیصلہ بھی معطل کر دیا۔10روزقبل نیب عدالت نے علی نواز شاہ کو 5سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔