کھیل
21 ستمبر ، 2015

کرس گیل کی احمد شہزاد کو شادی کی مبارکباد، نہ بلانے پر شکوہ

کرس گیل کی احمد شہزاد کو شادی کی مبارکباد، نہ بلانے پر شکوہ

لاہور........پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد گزشتہ روز شادی بندھن میں بندھ گئے۔احمد شہزاد کو ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل نے شادی کی مبارک باد دی لیکن یہ شکوہ کیا کہ آپ نے شادی پر نہیں بلایا۔

ان کی شادی پر شاہد آفریدی سمیت کئی کرکٹرز نے شرکت کی،لیکن ان کے ویسٹ انڈین دوست کرس گیل احمد شہزاد سے ناراض ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر جب احمد شہزاد نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی تو گیل نے کہا کہ شکریہ لیکن تم نے مجھے شادی پر نہیں بلایا۔ احمد شہزاد نے کہا کے آپ کے نام کا تو کارڈ بھی بنوالیا تھا۔

جس پر گیل بولے شادی مبارک ،کارڈ دیر سے ملا۔احمد شہزاد کی شادی ہوگئی۔اگر کرس گیل ان کی شادی پر ہوتے تو شائد وہ ڈانس ضرور کرتے۔

مزید خبریں :