21 ستمبر ، 2015
لاہور .......تحریک انصاف نےضمنی انتخابات میں پارٹی سربراہ کےانتخابی مہم چلانے پرپابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی طرف سے دائر درخواست میں کہاگیاہےکہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کےقائدین اور رہنماؤں پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگانےکا کوئی اختیارحاصل نہیں،اس پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔