22 ستمبر ، 2015
اسلام آباد .......اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سیف اللہ نیازی کو جاری کیاگیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کی مخصوص صورتحال کے باعث اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے اورجلسے جلوسوں پر پابندی ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے سیاسی جلسے کی اجازت نہیں ہے۔
اسلام آباد میں ریلی کے لیے آئی سی ٹی انتظامیہ کا این او سی درکار ہے، جس سے پہلے حلف نامہ داخل کرانا ضروری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک تحریک انصاف کی جانب سے آئی سی ٹی انتظامیہ کو کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ۔