22 ستمبر ، 2015
نیویارک .....نیویارک میں مشہور بینڈ دی بیٹلز کی پہلی ریکارڈنگ کا معاہد75 ہزار ڈالر میں فروخت ہوگیا، 1961 میں ہونے والا یہ پہلا معاہدہ ہی راک اسٹائل میں بچوں کے لیے معروف گانے ‘مائے بونی’ کی تخلیق کی وجہ بنا تھا۔
اس گانے کو ٹونی ‘شریڈین اور بیٹ برادرز نامی بینڈ’ کے تحت ریلیز کیا گیا تھا ، چھ صفحات پر مشتمل یہ معاہدہ یووی بلاشکی کے گروپ نے فروخت کیا جو جرمنی میں بیٹلز کی اشیا جمع کرتے رہے تھے۔