پاکستان
22 ستمبر ، 2015

لاہور:عیدقرباں پر متوقع بارش ،شہریوںکے متبادل انتظامات

لاہور:عیدقرباں پر متوقع بارش ،شہریوںکے متبادل انتظامات

لاہور ......لاہور میں عید قربان کے موقع پر ممکنہ بارش کے پیش نظر اہلیان لاہور نے قربانی کے لیے متبادل انتظامات کرلیئےہیں۔ لاہورمیں عیدالفطر پر شدید بارش ہوئی تھی اور لوگ نماز کے دوران بارش سے شرابور ہوگئے تھے۔

عید قرباں پر بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اس صورتحال میں شہریوں نے جانوروں کی قربانی کیلئے ضروری انتظامات کرلیےہیں،اندورن لاہور میں لوگ قربانی گلیوں میں بھی کرتے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ بارش سے بچنے کے لیئے ٹینٹ کا بندوبست کرلیا ہے۔

اجتماعی قربانی کرنے والے بھی متوقع بارش کی صورت میں پوری طرح الرٹ ہیں ، قربانی دینے والوں کا کہنا ہے کہ بارش کی صورت میں قربانی کا عمل متاثرنہیں ہوگا تاہم آلائشیں نہ اٹھائے جانے کی صورت میں لوگوں کو مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

مزید خبریں :