22 ستمبر ، 2015
ممبئی ......با لی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی بھر پور کو شش ہو تی ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں نئے روپ میں نظر آئیں اور اسی اصول پر عمل کر تے ہو ئے وہ اسپورٹس پر بننے والی فلم ’دنگل ‘ میں کام کررہے ہیں، جس کاپہلا پو سٹر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
عامر خا ن اپنی پروڈیو س کر دہ اس فلم میں ایک ریسلر کا کر دار نبھائیں گے جس کیلئے انہوں نے اپنا وزن بھی بڑھا یا ہے۔
حقیقی کر دار و واقعات پر بننے والی اس فلم میں عا مر خان بھارتی ریسلرمہاویر سنگھ پھوگٹ( Mahavir Singh Phogat )کا کر دار ادا کر رہے ہیں۔
عامر خان اپنے اس رول اور فلم کو لے کر بہت پر جو ش ہیں جس کی تیاری کیلئے ناصرف انہوں نے ریسلنگ کی تربیت شروع کی ہے بلکہ اپنی خوراک اور ایکسر سائز پر بھی بھر پور تو جہ دے رہے ہیں۔
فلم کی شو ٹنگ کا با قاعدہ آغاز بھارتی شہر ہر یانہ میں کر دیاگیا ہے، فلم آئندہ سال 23دسمبر کو ریلیز کی جا ئے گی۔