22 ستمبر ، 2015
کیلیفورنیا......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینڈسٹی میں ملزمان کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار ہلاک اور2زخمی ہوگئے ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان بھی جان سے مارے گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلیفورنیا کے قریبی شہر سینڈسٹی میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزمان کا تعاقب کررہے تھے کہ اچانک ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی ،جس سے 2اہلکار ہلاک اور 2زخمی ہوگئے ہیںجبکہ جوابی فائرنگ میں دو نوں ملزمان بھی ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونیوالے اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔