دنیا
23 ستمبر ، 2015

اسامہ کا باڈی گارڈ عبدالشلابی گوانتاناموبے سے رہا

اسامہ کا باڈی گارڈ عبدالشلابی گوانتاناموبے سے رہا

ریاض...... گوانتاناموبے جیل میں قید اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ عبدالشلابی کو رہا کرکے واپس سعودی عرب بھیج دیا گیا۔ ان کی رہائی سعودی حکومت کی سابق قیدیوں کی بحالی پروگرام کا حصہ ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے پریس سیکرٹری پیٹر کک کے مطابق رواں سال جون میں ایک ریویو پینل نے فیصلہ دیا تھا کہ عبدالشلابی جو امریکا کی سلامتی کے لیے مسلسل خطرہ تھا۔ اب اسے حراست میں رکھنا ضروری نہیں رہا۔

اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گوانتا ناموبے جیل میں گزارا۔ تاہم اگلے چند سالوں تک ان کی نگرانی جاری رہے گی۔ عبدالشلابی کو 2001 ء میں پاکستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :