20 مئی ، 2012
پشاور …پشاور کے علاقے گلبرگ میں آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔پشاور کے علاقے گلبرگ میں محلہ اقبال آباد کے رہائشی حاجی ا شرف کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا، آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ ریسکیو1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔