20 مئی ، 2012
لاہور…لاہورمیں ریلوے انجن شیڈ ملازمین نے آٹھویں روزبھی اپنے مطالبات کے حق میں علامتی ہڑتال جاری رکھی،اور ہڑتال کا دورانیہ2سے بڑھا کر4گھنٹے کر دیا،اس دوران کوئی انجن شیڈ سے باہر نہ نکل سکا۔ہڑتالی ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو ریل کا پہیہ جام کر دیں گے آٹھویں روز ریلوے انجن شیڈ ملازمین نے اپنی علامتی ہڑتال کا دورانیہ2سے بڑھا کر 4گھنٹے کر دیا،اِس دوران کوئی انجن شیڈ سے نکلنے نہیں دیا گیا،جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ریلوے انجن شیڈ مزدور یونین کے صدرسرفراز خان نے کہا ہے کہ 4گھنٹے روزانہ علامتی ہڑتال کا سلسلہ29مئی تک جاری رہے گا،اس کے بعدبھی مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں ریل کا پہیہ جام کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ریلوے ملازمین روزانہ احتجاج کر رہے ہیں،مگر انتظامیہ سوئی ہوئی ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریلوے انجن شیڈ ملازمین کو اپ گریڈ اور ٹیکنیکل الاوٴنس بڑھایا جائے۔