23 ستمبر ، 2015
پرسٹینا.....دنیا بھر کے کئی ممالک میں ارکان پارلیمنٹ کا معمولی باتوں پر بحث اور چیخ و پکار کرنا تو عام بات ہے لیکن کوسووو کی پارلیمنٹ میں تو نوبت انڈوں تک پہنچ گئی۔
کوسووکی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عیسیٰ مصطفیٰ کا چہرہ اپوزیشن رہنما کو اس قدر ناگوار لگا کہ ان پر انڈوں کی بارش کر ڈالی۔
اپوزیشن بنچوں سے انڈوں کی برسات کے بعد وزیر اعظم اپنا خطاب جاری نہ رکھ سکے جس کے بعد حکومتی بنچوں پر بیٹھے ارکان اٹھ کھڑے ہوئے اوروزیراعظم کو چاروں اطراف سے گھیر کر انڈوں کی بارش سے محفوظ رکھا۔