دنیا
23 ستمبر ، 2015

نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری

نیپال میں نئے دستور کیخلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جا ری

کھٹمنڈو......نیپال میں نئے دستور کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کو گولی چلانا پڑ ئی، کارروائی کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

نیپال میںکئی میدانی قصبوں اور شہروں میں کرفیو کا نفاذ بھی کر دیاگیا ہے۔ نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان لکشمی پرشاد ڈہکل کا کہنا ہے کہ مظاہروں کے باوجود حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

نئی دہلی میں بھی نیپالی صورت حال پر تشویش پائی جاتی ہے، بھارتی حکومت نے کھٹمنڈو میں اپنے سفیر کو تازہ ترین حالات پر رپورٹ دینے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے بھارت سے آئل ٹینکر نیپال کے میدانی علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیپال میں نئے دستور کا نفاذ گزشتہ اتوار کو ہوا ہے۔

مزید خبریں :