پاکستان
20 مئی ، 2012

بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہے،رانا ثنااللہ

بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کانتیجہ ہے،رانا ثنااللہ

لاہور…پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بدترین لوڈشیڈنگ وفاقی حکومت کی ناقس پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔وفاقی وزیر خورشید شاہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے چار سال میں ایک میگاواٹ بجلی کا منصوبہ بھی مکمل نہیں کیا۔ وفاقی حکومت سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کر دے تو بجلی بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قومی یکجہتی کی بات کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی صوبائیت کو ہوا دیتی ہے،وقت ثابت کرے گا کہ انتخابات کے نتائج کس پارٹی کے حق میں جاتے ہیں۔

مزید خبریں :