24 ستمبر ، 2015
ریاض......حج کا رکن اعظم وقوف عرفات مکمل ہوچکا،خطبہ حج سننے کے بعد حجاج کرام نے رات مزدلفہ میں گزاری اور خشوع و خضوع کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں عبادات کیں۔اس کے ساتھ ساتھ شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں بھی جمع کیں۔
نماز فجر کےبعد حجاج کرام منیٰ واپس روانہ ہوںگے اور بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔ یعنی رمی کا عمل کیا جائے گا۔
اس کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوے جانوروں کی قربانی دیں گے،سر منڈوائیں گےاور احرام سے آزاد ہو کر عام لباس پہنیں گے۔
حجاج طواف افاضہ کے لئے حرم شریف جائیں گے ۔اور پھر حجاج واپس منیٰ آکر اپنے خیموں میں11 اور12 ذی الحج تک قیام کریںگے اور تینوں شیطانوں کی رمی کریں گے پھر 13ذی الحج کی شام زوال کے بعد واپس مکہ مکرمہ پہنچیں گے ۔