20 مئی ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے ناظم آباد میں علاقہ مکینوں نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا اورٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دی۔ ناظم آباد گول مارکٹ کے میں علاقہ مکینوں نے کے ای ایس سی کے آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلا کرروڈ بلاک کر دیا مظاہرین کا کہنا تھا کے بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے پانی کا بھی مسئلہ شروع ہو گیا ہے جس کی واجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مکینوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے جس میں تین دن سے غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے اور چھٹی کے روز بھی جاری ہے متعدد بار شکایات درج کروا چکے ہیں تاہم عملے کی جانب سے ابھی تک بجلی کی خرابی ختم نہیں کی گئی ۔