کھیل
24 ستمبر ، 2015

ٹینس اسٹار جووکوچ شامی مہاجرین کیمپ پہنچ گئے ،بچوں سے ملاقات

ٹینس اسٹار جووکوچ شامی مہاجرین کیمپ پہنچ گئے ،بچوں سے ملاقات

بلغراد......سربین ٹینس اسٹار اور یونی سیف کے گڈ ول ایمبے سیڈر نوواک جووکوچ نے شامی مہاجرین بچوں سے ملاقات کی ،شامی پناہ گزین سربیا کے راستے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں،ان مہاجرین کو بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔

بلغراد میں قائم یونی سیف کے کیمپ میں بچوںکو اس وقت حیرانی ہوئی جب انہوں نے ٹینس اسٹار نوواک جوکوچ کو اپنے درمیان پایا ،
جوکوچ نے بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزاراان کےساتھ ڈھیر ساری باتیں کیںاور تصویریں بھی بنوائیں۔

ورلڈ نمبر ون نوواک جوکوچ کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو نہیں پتہ کہ ان کے سر پرچھت ہے بھی کہ نہیں،کھانا ملے گا بھی یانہیں اور وہ کہاں جارہے ہیں؟ایسی صورحال دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہورہا ہے۔

مزید خبریں :