25 ستمبر ، 2015
بارسلونا........بڑے بڑے نام کی دفاعی چیمپئن بارسلونا اسپینش فٹبال لیگ لا لیگا میں سیلٹا ویگو سے چار کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کھاگئی ۔
بارسلونا کے سپر اسٹار میسی اور نیمار اس میچ میں بجھے بجھے نظر آئے، اس شکست کے بعد بارسلونا نے لیگ میں ٹاپ پوزیشن کھودی ہے اور ریال میڈرڈ نے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے ۔