دنیا
26 ستمبر ، 2015

چینی اور امریکی خواتین اول،ننھا پانڈا دیکھنے چڑیا گھر جاپہنچیں

 چینی اور امریکی خواتین  اول،ننھا پانڈا دیکھنے چڑیا گھر جاپہنچیں

واشنگٹن ......چین کی خاتون اول ، امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ پانڈے دیکھنے واشنگٹن کے نیشنل چڑیا گھر پہنچ گئیں۔

امریکا کے دورے پر آئی چین کی خاتون اول پینگ لیوآن ،Peng Liyuan، امریکی خاتون اول مشیل اوباما کے ہمراہ واشنگٹن کے نیشنل چڑیا پہنچی تو بچوں نے ڈانس کرکے ان کا استقبال کیا۔ دونوں خواتین اول نے چڑیا گھر میں پانڈے کی پیدائش پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور ننھے پانڈے کا نام بھی رکھ دیا۔

تقریب سے خطاب میں چینی خاتون اول نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ امریکی شہری پانڈوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔امید ہے کہ پانڈے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی بڑھانے میں معاون ہوں گے۔

مزید خبریں :