پاکستان
20 مئی ، 2012

بنوں جیل کی تعمیر و مرمت کا کام کل سے شروع ہو گا

پشاور…خیبرپختونخوا کی جیلوں میں سکیورٹی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت کو آئندہ بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کو بھیجی گئی درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں جیلوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے فنڈ مختص کیا جا ئے۔ دوسری جانب بنوں جیل کی تعمیر و مرمت کا کام بھی پیر سے شروع کیا جارہا ہے۔ اپریل میں بنوں جیل پر حملے میں جیل کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا۔

مزید خبریں :