20 مئی ، 2012
شیخوپورہ…شیخوپورہ کے قصبے فاروق آباد میں چار نوجوانوں نے چوتھی جماعت کی طالبہ کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔فاروق آباد کی آبادی نوکھر میں چوتھی جماعت کی طالبہ اسکول سے آدھی چھٹی کے بعد گھر آتے ہوئے غائب ہو گئی۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کو امین، راشد، افتخار اور فاروق نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔