کھیل
27 ستمبر ، 2015

پہلا ٹی 20:پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

پہلا ٹی 20:پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ

ہرارے..........پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی20میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، لیفٹ آرم سیمرعمران خان اس میچ سے اپنے ٹی20کیریئر کا آغاز کررہے ہیں۔

کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں، ٹی20ورلڈکپ سے پہلے کچھ تجربے کرنا چاہتے ہیں،160یا170رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔

ہرارے میں کھیلے جارہے میچ کیلئے پاکستان ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،احمد شہزاد، مختار احمد، شعیب ملک، عمر اکمل، صہیب مقصود، شاہدآفریدی، عماد وسیم،محمد رضوان، وہاب ریاض، سہیل تنویر اور عمران خان۔

دونوں ٹیمیں ٹی 20مقابلوں میں اب تک 7بار مدمقابل آچکی ہیں اور تما م میچزپاکستان کو کامیابی ملی ہے۔ لیکن لمحہ فکر یہ ہے کہ گرین شرٹس کی جیت کا مارجن اب چھوٹا ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان نے اس سیریز کے بعد دبئی میں انگلینڈ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے ، جس نےکچھ دن پہلے ہی آسٹریلیا سے ہر فارمیٹ میں زبردست مقابلہ کیا ہے ۔ زمبابوے سے سیریزمیں کامیابی قومی کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں بھرپور اضافہ کرے گی جس سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :