20 مئی ، 2012
کراچی…پاکستان میں سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس کو بحال کر دیا ہے۔سماجی ویب سائٹ کو گزشتہ روز متنازع مقابلے کی تشہیر کیلئے استعمال کرنے پرویب سائٹ کوعارضی طوربند کر دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجیمعاملے کی سنگینی کے پیش نظر فیس بک اور ٹیوٹر کی انتظامیہ سے رابطے میں تھی تاہم رابطے کے حوالے کسی قسم کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن پاکستان میں سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس کو بحال کر دیاگیا ہے