28 ستمبر ، 2015
سرگودھا .........سرگودھا میں غیرت کے نام پر بھائی نے 2بہنوں کو فائرنگ کرکے اور شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ۔قتل کی وادات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاوں خچر پور میں غیر ت کے نام پر بھائی عمرحیات نے اپنی 30سالہ شادی شدہ بہن نورین بی بی اور 22سالہ رضیہ بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
مرنے والی دونوں بہنوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچادی گئیں۔غیر ت کے نام پر نواحی گاؤں 58جنوبی میں بھی تصور نامی شخص نے اپنی 24سالہ بیوی کو تیز دھار آلہ کے وار کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کر دی ہے۔